سپورٹس

آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز پر ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ، تاریخ ساز شکست

خلیج اردو
ملبورن، 15 جولائی 2025
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے دوسرا ٹیسٹ بھی شاندار انداز میں جیت لیا۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 27 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جو کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا کم ترین مجموعی اسکور ہے۔

ویسٹ انڈیز کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، جبکہ 7 کھلاڑی صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، سکاٹ بولینڈ نے 3 اور جوش ہیزل ووڈ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی باؤلرز کی شاندار کارکردگی نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور مہمان ٹیم کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button