خلیج اردو
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوسرا بڑا اضافہ کر دیا گیا، جس پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس مسلسل اضافے کا براہِ راست اثر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر پڑے گا، جس سے مہنگائی کا طوفان آ جائے گا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق یٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے ہو گئی۔
-
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر ہوئی۔
-
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی ہے:
-
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 74 روپے 51 پیسے فی لٹر
-
پیٹرول پر 75 روپے 52 پیسے فی لٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے جولائی کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تین بار اضافہ اور ایک بار کمی کی گئی۔ صرف جون اور جولائی کے مہینوں میں 14 روپے 16 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لے کیونکہ مسلسل بڑھتی قیمتیں عام آدمی کی زندگی کو مزید دشوار بنا رہی ہیں۔






