پاکستانی خبریں

وزیراعظم کی چھوٹے کسانوں کیلئے زرعی سہولیات کی فراہمی پر زور، ایگری فنانسنگ نظام کی جلد منصوبہ بندی کی ہدایت

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بارہ ایکڑ یا اس سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری لائحہ عمل طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے زرعی شعبے کے فروغ کیلئے ایگری فنانسنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو مصنوعی ذہانت، معیاری بیج اور جدید زرعی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اجناس کی پراسیسنگ اور برآمدات کیلئے چھوٹے صنعتی یونٹس تک کسانوں کی رسائی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ عالمی منڈی تک رسائی حاصل کر سکیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ رواں ماہ کے آخر تک ایگری فنانسنگ کے جدید اور مؤثر نظام کی منصوبہ بندی مکمل کی جائے تاکہ چھوٹے کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچایا جا سکے اور ملک کا زرعی شعبہ مستحکم ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button