عالمی خبریں

شام اور اسرائیل کے درمیان غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کروں گا، صدر ٹرمپ

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام اور اسرائیل کے درمیان موجود غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے دونوں فریقین سے بات کریں گے۔ بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ شام میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام لانے میں کردار ادا کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے مغربی کنارے میں جاں بحق ہونے والے امریکی شہری کے معاملے پر اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا اعلان بھی کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بحرین کے ساتھ تجارتی تعاون کے فروغ پر اطمینان ظاہر کیا جبکہ جاپان اور انڈونیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو "کامیاب اور مؤثر” قرار دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button