عالمی خبریں

شامی متحارب گروپوں نے جھڑپیں روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں شامل متحارب گروپوں نے جھڑپیں روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اہم فریقین سے براہ راست رابطے کے بعد ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں آج سے شام میں جاری انسانی المیے اور کشیدگی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام گروپوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے نبھاتے ہوئے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں، تاکہ دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button