
خلیج اردو
نیویارک: کولڈ پلے کے حالیہ کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا، جسے کمپنی کی چیف کرسٹین کیبوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس منظر کے بعد دونوں کے درمیان افیئر کی افواہیں شدت اختیار کر گئیں۔
کمپنی نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اعلیٰ افسران سے اعلیٰ اخلاقی معیارات کی توقع رکھتی ہے۔ سی ای او کی معطلی کے بعد کمپنی کے شریک بانی پیٹ ڈیجوائے کو عبوری سی ای او مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو سب سے پہلے ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی اور بعدازاں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میمز اور تبصروں کا موضوع بنی، جس کے بعد کمپنی پر دباؤ بڑھ گیا کہ وہ اس معاملے پر کارروائی کرے۔







