
خلیج اردو
تہران: پاکستان نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں میزبان ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے دی۔
فائنل میچ کے آغاز میں پاکستان نے ابتدائی دو سیٹس میں شکست کھائی، لیکن اس کے بعد ٹیم نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ پاکستان کے کھلاڑی جنید نے 28 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ فیضان نے 22، طلحہ نے 9 اور محمد عرفان نے 8 پوائنٹس اسکور کیے۔
پاکستان کی فتح نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ ملک کے والی بال کے مستقبل کے لیے ایک روشن امید بھی ہے۔





