پاکستانی خبریں

نجی ایئرلائن کی جانب سے شہری کو کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس

خلیج اردو
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی ایئرلائن کی مبینہ غفلت پر شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن حکام اور متعلقہ نجی ایئرلائن کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے تمام فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار شہری شاہ زین نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اندرونِ ملک سفر کے لیے کراچی روانہ ہو رہا تھا، تاہم نجی ایئرلائن کی جانب سے غلط بورڈنگ اور امیگریشن عمل کی کوتاہی کے باعث اسے غیر ارادی طور پر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے جدہ بھیج دیا گیا۔

شاہ زین نے عدالت کو بتایا کہ جدہ پہنچنے کے بعد اسے کئی گھنٹے غیر ملکی امیگریشن عمل سے گزرنا پڑا، مالی اور ذہنی اذیت برداشت کرنا پڑی، جبکہ یہ سب ایئرلائن اور ایف آئی اے عملے کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد نجی ایئرلائن اور ایف آئی اے امیگریشن حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری کو اندرونِ ملک سفر کے بجائے بین الاقوامی پرواز پر سوار کرنا ناقابلِ قبول عمل ہے، جس پر تفصیلی وضاحت دی جائے۔

مزید سماعت آئندہ مقررہ تاریخ پر ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button