پاکستانی خبریں

بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں، سی سی ڈی کے خوف سے پیچھے ہٹنے لگے: مریم نواز

خلیج اردو
لاہور، 22 جولائی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف سی سی ڈی (کاؤنٹر نارکوٹکس فورس) کی کارروائیوں نے بڑے بڑے غنڈوں کو قرآن اٹھا کر معافیاں مانگنے پر مجبور کر دیا ہے۔

لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں منشیات کا مکمل خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے، اور سی سی ڈی کی تشکیل اسی مقصد کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی قیادت میں یہ فورس ایک مؤثر ادارہ بن چکی ہے۔‘‘

مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اس فورس میں بہترین نوجوان سلیکٹ ہوئے ہیں، جنہیں دیکھ کر امید پیدا ہوتی ہے کہ ہم ایک صحت مند پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات ہر اسکول، ہر یونیورسٹی اور ہر محلے میں پہنچ چکی ہے، اور اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو یہ نسلوں کو تباہ کر دے گی۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم، صحت اور تربیت پر توجہ دیں۔ وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ سی سی ڈی کی مدد سے جلد پنجاب کو منشیات سے پاک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button