پاکستانی خبریں

سانحہ 9 مئی کیس، انسداد دہشتگردی عدالت کا بڑا فیصلہ، شاہ محمود قریشی بری، ڈاکٹر یاسمین اور میاں محمود الرشید کو 10 سال قید

خلیج اردو
لاہور: سانحہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اہم فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

عدالت نے کیس میں نامزد ملزم حمزہ عظیم سمیت 5 افراد کو بھی عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔ دوسری جانب مجموعی طور پر 9 ملزمان پر جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے انہیں مختلف سزائیں سنائیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں بعض ملزمان کا جرم ثابت ہوا، جنہیں قانون کے مطابق سزا دی گئی، جبکہ بعض افراد کے خلاف شواہد ناکافی تھے، اس لیے انہیں بری کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button