پاکستانی خبریں

قومی مسائل پر بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ویزوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، طلال چودھری

خلیج اردو
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کا روزِ اول سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے متعدد بار بات چیت کی کوششیں کی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ویزوں کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں ویزا یا نائیکوپ (NICOP) کی ضرورت ہے تو وہ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے ویزا کے لیے اپلائی کیا ہے تو انہیں ویزا جاری کر دیا جائے گا اور اس معاملے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

طلال چودھری نے کہا کہ حکومت قومی مفاد اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی مسائل کا حل چاہتی ہے اور اس کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button