خلیج اردو
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کروا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بچوں سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹے طویل بات چیت ہوئی جس میں ذاتی امور اور خیریت دریافت کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے بچے جلد پاکستان آئیں گے تاہم وہ سیاست یا کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اب ان کے لیے جیل میں اخبارات کی فراہمی بھی بحال کر دی گئی ہے تاکہ وہ حالات سے باخبر رہ سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر علی امین گنڈاپور صوبے میں امن و امان بحال نہیں کر سکتے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔






