عالمی خبریں

پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے کیسے مار گرائے؟ دنیا کی سب سے بڑی فضائی جھڑپ پر اہم انکشافات سامنے آ گئے

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی فضائی جھڑپ کے حوالے سے رائٹرز کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی اصل وجہ بھارتی انٹیلیجنس کی ناکامی بنی، جس نے چینی پی ایل-15 میزائل کی اصل رینج کو کم سمجھا۔ بھارتی پائلٹوں کا خیال تھا کہ وہ پاکستانی میزائل کی حدود سے باہر ہیں، لیکن پاکستانی جے-10 سی طیاروں نے تقریباً 200 کلومیٹر دور سے درست نشانہ لگا کر رافیل طیاروں کو مار گرایا۔

رپورٹ میں عالمی دفاعی ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جدید فضائی جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا، جہاں معلومات، نیٹ ورکنگ اور فیصلہ کن کمانڈ اینڈ کنٹرول نے روایتی ہتھیاروں سے زیادہ کردار ادا کیا۔ یہ جھڑپ دنیا بھر میں جدید جنگی حکمت عملیوں کیلئے ایک مثال بن چکی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، جو کئی دنوں سے آپریشن روم کے قریب زمین پر بستر بچھائے سو رہے تھے، اس اطلاع پر فوراً جاگ گئے۔ انہوں نے جے-10 سی طیاروں کو فوری طور پر اڑان بھرنے کا حکم دیا۔ ایئر چیف کا حکم واضح اور دوٹوک تھا: "رافیل کو نشانہ بناؤ۔”

یہ کارروائی بھارتی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی، جہاں بھارتی انٹیلیجنس اور فضائی حکمت عملی کی کمزوری کھل کر سامنے آئی۔ اس جھڑپ میں پاکستان نے نیٹ ورک سنٹرک وارفیئر کی عملی مثال پیش کرتے ہوئے فضائی برتری حاصل کی، جسے عالمی دفاعی ماہرین جدید فضائی جنگی تاریخ کا سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button