پاکستانی خبریں

خیبر پختونخوا میں یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں، وزیراعلیٰ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو
خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث یوم سوگ منایا جا رہا ہے اور قومی پرچم سرنگوں ہے۔ امدادی سرگرمیوں کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مہمند کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت پانچ افراد شہید ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں ریسکیو اور ریلیف کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ دو دن کے اندر متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور سول انتظامیہ تمام متاثرہ لوگوں تک رسائی کو پہلی ترجیح دے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے رابطہ سڑکوں کو بحال کیا جائے اور جن علاقوں تک زمینی راستے منقطع ہیں وہاں ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے آج ضلع بونیر جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button