نیوزیلینڈ :یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے جزائر کرماڈیک کے علاقے میں 6.9 کی شدت کا زلزلہ آیا۔
یو ایس جی ایس نے کہا کہ زلزلہ 152 کلومیٹر (94 میل) کی گہرائی میں تھا۔
یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے پہلے اس کی شدت 6.6 اور گہرائی 183 کلومیٹر بتائی تھی۔
امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے کہا کہ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔