خلیجی خبریں

ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خلیج میں امریکی اقدامات سے آگاہ کر دیا

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مقتول سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو آج علی الصبح ملک کے مقدس ترین مزار میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے ابتدائی حملوں میں مارے گئے تھے۔ ان کی تدفین سے قبل ایران اور عراق میں ایک ہفتے تک سوگ اور آخری رسومات کی تقریبات جاری رہیں۔

دوسری جانب ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک مقامی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ کنارک میں بحریہ کے ایک اڈے کو "دشمن” نے نشانہ بنایا۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایک میزائل نے بوشہر کے نواح میں واقع فوجی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

تاہم ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج ایران پر کسی قسم کے حملے نہیں کر رہی۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خلیج میں امریکی اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button