خلیجی خبریں

تیرہ سالہ سعودی لڑکی اولمپکس میں شرکت کے لیے پرعزم

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب کے صوبے قصیم کے شہر عنیزہ میں پیدا ہونے والی 13 سالہ سعودی لڑکی ملک الشائع اس وقت امریکا میں مقیم ہے۔

خلیج اردو –  ملک نے باقاعدہ تربیت حاصل کرنے کے بعد اولمپک راؤنڈز میں شرکت کی۔ اس طرح ملک ونٹر گیمز میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی سعودی بن گئی

عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے 13 سالہ ملک الشائع کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے انہوں نے اپنی دوست کی سالگرہ کے موقع پر آئس سکیٹنگ شروع کی تھی اور اسی وقت انہیں اس کھیل سے بہت لگاؤ ہوگیا تھا

العربیہ ڈاٹ نیٹ  کے مطابق ملک الشائع کی والدہ کہتی ہیں کہ "میری بیٹی ملک نے دو سال  پہلے اس کھیل کی تربیت حاصل کرنا شروع کی تھی۔ یہ عمر اسکیٹنگ سیکھنے کے حوالے سے زیادہ شمار ہوتی ہے۔ لہذا وہ عمر میں خود سے چھوٹے بچوں کے ساتھ اسباق لینے پر مجبور ہوئی۔ تاہم اپنے عزم اور یقین کے ساتھ وہ جلد ہی اپنی ساتھیوں کے لیول تک پہنچ گئی۔ اس کھیل میں لچک دار اور مضبوط جسم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے طویل تربیتی دورانیہ درکار ہوتا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button