خلیج اردو: اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوران تلاشی مسافر سے تقریبا ایک کلو گرام سے زیادہ آئیس برآمد کرلی جو اس نے ٹرالی بیگ میں چھپائی ہوئی تھی۔
ملزم نور سلیم جو کہ ڈسٹرکٹ خیبر کا رہائشی ہے سیالکوٹ سے بذریعہ گلف ایئر لائن فلائٹ نمبر GF-773 سے بحرین جا رہا تھا۔ ملزم کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔