خلیج اردو: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے افغانستان کے خلاف نسیم شاہ کو بہترین کھیل پیش کرنے پر داد دی۔
سوشل میڈیا پر لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم کی دنیائے کرکٹ میں اُبھرتے کھلاڑی نسیم شاہ کو شاباشی دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
– Wasim Akram appreciating Naseem Shah post match in Sharjah
Checkout the smile on his face 😍Way to go @iNaseemShah 🧿@wasimakramlive #AsiaCup2022 #Respect #PAKvAFG #Cricket #Pakistan pic.twitter.com/TzyJb6zjXj
— Arsalan H. Shah (@arsalanhshah) September 7, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم نسیم شاہ کو اپنی جانب بلا کر نا صرف کندھے پر تھپکیاں دے رہے ہیں بلکہ اس دوران جپھی بھی دی ہے۔
دوسری جانب اپنے ایک ٹوئٹ میں وسیم اکرم نے پاکستان کو افغانستان کے خلاف ناقابلِ یقین جیت کے بعد مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کیا کھیل تھا، میں نسیم شاہ سے اتنی چھوٹی عمر میں اتنے سنسنی خیز اختتام کی توقع نہیں کر رہا تھا! نوجوان نسیم شاہ نے کتنے زبردست چھکے لگائے۔