
خلیج اردو: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ان کی 56 ویں سالگرہ پر مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بالی ووڈ کے بادشاہ کی سالگرہ بھی دبئی میں اس سال ایک بار پھر منگل (2 نومبر) کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو روشن کرکے منائی گئی۔
ای کامرس فرم noon.com کے بانی اور Emaar Properties کے چیئرمین محمد الابار نے SRK کی سالگرہ کی ویڈیو ٹویٹ کی۔
Happy birthday @iamsrk from the @noon family
كل عام وأنت بخير @iamsrk من عائلة نون pic.twitter.com/TIG3zURQjk
— Mohamed Ali Alabbar محمد علي العبار (@mohamed_alabbar) November 2, 2021
دنیا کے سب سے اونچے ٹاور پر ڈسپلے نے ہندوستانی اداکار اور پروڈیوسر کے جنم دن کی ایک ذاتی ویڈیو کے ذریعے جشن منایا جس میں دوپہر سے ‘ہیپی برتھ ڈے ایس آر کے’ کا پیغام دیا گیا تھا اورساتھ ہی انکی ہٹ فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کے شاہ رخ کے مشہور گانے ‘تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم’ کو بھی پلے کیا گیا-
شاہ رخ خان کے مداحوں نے فوری طور پر اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر اور انکو مبارکباد دی۔
برج خلیفہ کو بھی 2020 میں بالی ووڈ سپر اسٹار کی سالگرہ منانے کے لیے روشن کیا گیا تھا۔
"خود کو دنیا کی سب سے بڑی اور اونچی اسکرین پر دیکھ کر اچھا لگا۔ میرے دوست محمد الابار نے مجھے اپنی اگلی فلم سے پہلے ہی سب سے بڑی اسکرین پر دیکھ لیا۔ آپ سب کا شکریہ اور پیار۔ دبئی میں میرے مہمان بنئے… میرے بچے شاید اس سے بہت متاثر ہوں مگر میں اسے پسند کر رہا ہوں،” پچھلے سال ایس آر کے نے کہا۔