
خلیج اردو
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے جمعہ کے روز جنوب مغربی علاقوں میں شدید سے طوفانی گرج چمک اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس سے اچانک سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ کے بعض حصوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔
دوسری جانب مشرقی صوبے اور مدینہ میں موسم شدید گرم سے انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے، جہاں بعض مقامات پر گرج چمک کے بادل بننے اور تیز ہوائیں چلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ریاض اور نجران کے بعض حصے بھی ان موسمی اثرات کی زد میں آ سکتے ہیں۔
بحر احمر میں سطحی ہوائیں شمال مغربی سے شمالی سمت میں 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جبکہ شمالی علاقوں میں ان کی شدت 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ جنوبی حصے میں ہوائیں مغربی سے شمال مغربی سمت میں 15 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، جن کی رفتار بعض اوقات 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔
شمالی حصے میں موجیں ایک سے دو میٹر اور جنوبی حصے میں ایک سے ڈیڑھ میٹر بلند ہونے کا امکان ہے۔ سمندر شمال میں درمیانے سے شدید اور جنوب میں معتدل رہنے کی توقع ہے۔
خلیج عرب میں سطحی ہوائیں جنوب مشرقی سے مشرقی سمت میں 8 سے 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے، جبکہ موجوں کی بلندی آدھے میٹر سے ایک میٹر تک ہو سکتی ہے۔ سمندر عمومی طور پر پرسکون رہے گا۔





