
خلیج اردو – سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال کا ایک مریض سعودی ہلال احمر کی ایمبولینس چوری کرکے فرار ہوگیا
العربیہ نیٹ کے مطابق ہسپتال کے ایک گارڈ نے ایمبولینس کو لے جانے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ ویڈیو سے پتا چلا کہ گارڈ گاڑی کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا
سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ ہلال احمر کی ایمبولینس کی چوری کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلال احمرکی میڈیکل ٹیم نے ایک مریض کو ہسپتال منتقل کیا۔
اسی دوران واردات کرنے والا مریض ایمبولینس پر سوار ہوا اور سکیورٹی گارڈز کی مزاحمت کے باوجود ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا۔
ابو زید نے بتایا کہ مریض نے گیٹ سے نکلنے کے بعد گاڑی ہسپتال سے متصل ایک سٹیشن پر چھوڑ دی تھی۔ سٹیشن کی انتظامیہ نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد ایمبولینس کو واپس لے جایا گیا
معلومات جديدة حول مقطع "مريض يسرق سيارة إسعاف بـ #جدة".
https://t.co/c6ANngtJA5 pic.twitter.com/Ver841m9fF— صحيفة سبق الإلكترونية (@sabqorg) August 5, 2020