خلیج اردو
سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع راس تنورہ ریفائنری پر ایرانی ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی، تاہم حکام کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو کی آئل ریفائنری راس تنورہ کو ایران کی جانب سے ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ یہ ریفائنری دنیا کی بڑی تیل تنصیبات میں شمار ہوتی ہے اور سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع ہے۔
حملے کے نتیجے میں ریفائنری کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔
سکائی نیوز کے مطابق آرامکو نے احتیاطی تدابیر کے طور پر راس تنورہ ریفائنری میں کام عارضی طور پر روک دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔






