خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اماراتی ایکسپو نمائش کی سیکیورٹی کیلئے اسرائیلی ڈرونز کا استعمال کیا گیا ، اسرائیلی اخبار کا انکشاف

خلیج اردو: اسرائیلی اخبار ’گلوبز‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں منعقدہ نمائش ایکسپو 2020ء کی بین الاقوامی نمائش کے دوران سیکیورٹی کیلئے متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی ساختہ ڈرون طیاروں کا استعمال کیا تھا۔

عبرانی اخبار کے مطابق دبئی کی پولیس نے ایکسپو نمائش کی سیکیورٹی کیلئے اسرائیلی ڈرون سسٹم کا انتخاب کیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال ہونیوالی نمائش میں بھی پورے شہر میں اسرائیلی ڈرونز کو استعمال کیا جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں ہونے والی ایکسپو نمائش کے موقع پراسرائیلی ڈرونز کا استعمال کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button