متحدہ عرب امارات

ابوظہبی حکام نے عید الضحی کے موقع پر قربانی کرنے اور گوشت تقسیم کرنے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام نے دارالحکومت میں عید الضحیٰ منانے والوں کے لیے کورونا سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دیں۔

ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے کیے گئے متعدد ٹوئٹس میں بتایا گیا ہے کہ قربانی کے لیے عطیات، قربانی کی تقسیم اور رقم کی ادائیگی یو اے ای کے اندر موجود خیراتی اداروں کی مدد سے کی جائے گی۔ یہ عمل ڈیپارٹمنٹ آف میونسپلٹیز اینڈ ٹرانسپورٹ کی جانب سے منظور شدہ موبائل کے ایپ کے ذریعے سر انجام دیا جا سکتا ہے۔

اس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے قربانی کا فریضہ ادا کرنے کے لیے درج ذیل تین موبائل اپلیکیشنز کی منظور کی گئی ہیں:

  • Zabehaty,
  • Zabayeh Al Jazeera,
  • and Dhabayeh Al Emarat.

اس کے علاوہ درج ذیل قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا:

  • قربانی منظور شدہ قربان گاہوں پر کی جائے گی، یہ قربان گاہیں ڈرائیو تھرو سروسز بھی فراہم کرتی ہیں
  • گھروں میں قصائی بلا کر قربانی کرنے پر پابندی عائد ہوگی
  • دوستوں میں گوشت تقسیم کرتے ہوئے تمام ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا
  • مزید برآں، عید کی مبارک دینے کے لیے آن لائن ذرائع کا استعمال کرنے اور تقریبات منعقد نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button