
خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد دبئی سول ڈیفنس نے خاندان کے 12 افراد کو ریسکیو کر لیا۔ آگ دبئی کے ال لیسیلی کے علاقے میں واقع گھر کے اندر لگے ٹینٹ میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
ابتدائی انسپیکشن کے مطابق آگ لگنے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم، ٹینٹ اور اس کے ارد گرد کی جگہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
سول ڈٰیفنس کا کہنا ہے کہ انہیں آگ لگنے کی اطلاع جمعے کی صبح 7 بج کر 21 منٹ پر موصول ہوئی۔ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔ ٹیم محض سات منٹوں میں آگ لگنے کے مقام پر پہنچ گئی۔
فائر فاٹرز نے آگ لگنے کے مقام پر پہنچتے ہی آگ بھجانے کا عمل شروع کر دیا اور 7 بج کر 35 منٹ پر آگ پر قابو پر کر متاثرہ مقام کو ٹھنڈا کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ اور پورے 8 بجے حادثے پر مکمل قابو پا لیا گیا۔
Source: Khaleej Times







