متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں بارشوں کا امکان، دبئی پولیس نے موٹر سواروں کو رفتار کم رکھنے کی ہدایت جاری کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں آنے والے دنوں کے لیے خراب موسم کی پیش گوئی کے پیش ںظرموٹر سواروں دوران ڈرائیونگ محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پولیس کی جانب سے جمعےکے روز جاری کیے بیان میں موٹر سواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر حد رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھیں، مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، موسم کی پیش گوئی پر نظر رکھیں، اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

مزید برآں، ڈرائیوروں کو بارش، ریت کے طوفان اور دھند کے دوران امارات کی سڑکوں پر دیکھائی جانے والی حد رفتار پرعمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button