خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اب ، اپنے موبائل فون کے ذریعے دبئی کے ویزا کی تجدید کریں

خلیج اردو: وہ لوگ جو دبئی واپس سفر کرنے سے قاصر ہیں انکے لئے کچھ اچھی خبروں کے ساتھ حاضر ہیں۔ آپ دبئی کی سرکاری ویب سائٹ (https://amer.gdrfad.gov.ae/visa-inquiry) کے ذریعہ اپنے ویزا کو اپنے موبائل فون پر ہی تجدید کرسکتے ہیں۔

بس آپ کا ویزا نمبر ، پہلا نام ، قومیت ، اور تاریخ پیدائش کو پُر کرنا ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے پاسپورٹ کی تجدید کی تفصیلات اور دیگر معلومات سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یہ ویب سائٹ بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے متحدہ عرب امارات کے لئے پروازوں کی معطلی کی وجہ سے اپنے ملک میں پھنسے لوگوں کے لئے امید کی کرن ہوگی۔ دبئی میں ملازمت کرنے والے بہت سارے لوگ جب اپنے گھروں میں ہی انکے ویزے کی میعاد ختم ہو گئی تو وہ دربدر تھے۔ چونکہ ہندوستان سے متحدہ عرب امارات کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں مزید معلومات حاصل نہیں ہوئی ہیں ، اسلئے دبئی میں مقیم بیشتر افراد کو ملازمت سے محروم ہونے کا خدشہ تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button