خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات جولائی کے آخر تک ہندوستانیوں کے داخلے پر پابندی ختم کرسکتا ہے

خلیج اردو: توقع ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت جولائی کے آخر تک ہندوستانیوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کردے گی۔

اس معلومات کے انکشاف کرتے ہوئے دبئی میں ہندوستانی قونصل جنرل امان پوری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام سے پابندی ختم کرنے کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔

پوری نے کہا کہ یہ پابندیاں مرحلہ وار ختم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 25 اپریل کو COVID -19 کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد ہندوستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

فی الحال اس معاملہ پر متحدہ عرب امارات کے عہدیداروں کا غور جاری ہے۔

امارات کے حکام ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر تک سفری پابندی کو ختم کرنے کا عمل شروع کردیں گے۔ رہائشی ویزا رکھنے والوں کو پہلی ترجیح ملے گی۔

متحدہ عرب امارات میں واپسی کے بعد بہت سے لوگوں کو دوبارہ اپنی ڈیوٹی جوائن کرنا پڑے گی۔ امان پوری نے اس امید پر اظہار خیال کیا کہ یکم اکتوبر سے ایکسپو شروع ہونے تک تمام سفری پابندیاں واپس لے لی جائیں گی۔

سینکڑوں ہندوستانی جو چھٹی پر آئے تھے وہ سفری پابندی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات واپس نہیں جا سکے اور اپنے ملک میں ہی پھنس گئے جب کہ بہت ساری ایئرلائن کمپنیاں ٹکٹ بک کررہی ہیں ، ٹریول ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ سفر کی پابندیوں کو ختم کرنے کے بارے میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے سرکاری ہدایت کا انتظار کرنا مناسب ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button