عالمی خبریں

ایفل ٹاور کئی مہینوں بعد دوبارہ کھول دیا گیا، ایک سیاح نے گرل فرینڈ کو ایفل ٹاور کی آخری منزل پر شادی کے لیے پروپوز کیا

 

خلیج اردو آن لائن:

کئی مہینوں تک لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رکھنے کے بعد جمعے کے روز ایفل ٹاؤر کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ جرمن سیاح ایرک گوپل نے ایفل ٹاؤر کے دوبارہ کھولے جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایفل ٹاور کی آخری منزل پر اپنی گرل فرینڈ کو شادی کے لیے پروپوز کیا۔

29 سالہ ایرک نے ایفل ٹاؤر کی بلندی پر شاندار پس منظر کے سامنے اپنے گھٹنے پر بیٹھ کر اپنی 25 سال گرل فرینڈ کو انگوٹھی پہنائی۔ گرل فرینڈ نے ایرک کا پروپوزل قبول کر لیا اور خوشی سے روتے ہوئے نجی خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ میں "خوش ہوں”۔

یاد رہے کہ 8 مہینوں کی بندش کے بعد جمعے کے روز ایفل ٹاؤر دوبارہ کھولا گیا تو ایرک گوپل اور اس کی گرل فرینڈ کاتجہ پنکے ایفل ٹاور پر چڑھنے والے پہلے سیاحوں میں شامل تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button