خلیجی خبریںعالمی خبریں

کویت نے پاکستان بھارت سمیت 7 ممالک کے لوگوں کی براہراست داخلے پر پابندی عائد کردی

یہ پابندی کویڈ 19 کی وجہ سے ان ممالک کے ناکافی اقدامات کی وجہ سے لگائی ہے

(خلیج اردو) کویت نے پاکستان سمیت 7 ممالک کے لوگوں کی کویت میں براہراست داخلے پر پابندی عائد کردی ۔ یہ پابندی کویڈ 19 کی وجہ سے ان ممالک میں اٹھائے گئے ناکافی اقدامات کے سبب لگائی گئی ہے ۔

کویت میڈیا کے مطابق ان ممالک کے لوگ دوسرے ملک میں پی سی آر ٹیسٹ کر کے 14 دن گزارنے کے بعد کویت میں داخل ہوسکتے ہیں مگر ان ممالک سے براہراست کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ان ممالک میں پاکستان بنگلہ دیش،پلفائن، بھارت ،سری لنکا ،نیپال اور ایران شامل ہے ۔

ان احکامات کی وجہ سے کویت سے ان ممالک کے لئے چلائی جانے والے ائیر لائنز کا شیڈول ایک مرتبہ پر متاثر ہوا ہے اور اب صرف کویت سے ان ممالک کے لئے یکطرفہ فلائٹس چلائی جائیگی ۔

کویت کی میڈیا کے مطابق ان ممالک کے لوگ دوسرے ملک سے ہوکر کویت میں داخل ہوسکتے ہیں جس کے لئے انکو کویڈ 19 کا منفی ٹیسٹ درکار ہوگا ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button