( خلیج اردو ) بحرین نے دوبار ورک پرمٹ کا اجراء شروع کردیا جس پر مارچ میں پابندی عائد کی گئی تھی ۔ بحرین لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق 9 اگست سے ورک پرمٹ کے لئے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہے ۔
بحرین میڈیا کے مطابق پرنس سلمان بن ال حماد آل خلیفہ نے حکم جاری کیا ہے کہ کمپنیاں دیگر ممالک کے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا دوبارہ آغاز کرسکتی ہے کیونکہ ورک پرمٹ جاری کرنے پر سے پابندی ختم کردی گئی ہے ۔
بحرین لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے بیان جاری کیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں اسامیوں کے لئے اخبارات میں اشتہارات دے سکتی ہے اور بحرین میں مقیم افراد دو ہفتوں کے اندر اپلائی کرسکتے ہیں ۔ لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے عندیہ دیا ہے کہ پہلی توجہ ریاست میں موجود افراد کو دی جائے گی جبکہ کمپنیاں باہر ممالک سے افراد کو بھی ورک پرمٹ جاری کرسکتے ہیں ۔
Source:Gulf News






