خلیج اردو آن لائن: دبئی، شارجہ اور اجمان کے اولڈ ایج ہومز یا Happiness centers میں مقیم بزرگ اماراتیوں کو یو اے ای کی کمیونٹی ڈویلوپمنٹ کی وزارت کی جانب سے عید کے موقع پر تحائف دیے گئے اور ان کے لیے ای اسکرینوں کا انتظام کیا گیا تاکہ وہ اپنے خاندان کے افراد کو دیکھ سکیں اور ان سے بات کر سکیں۔
کی کمیونٹی ڈویلوپمنٹ کی وزارت نے ابو ظہبی اسلامک بینک کے ساتھ اشتراک کے ذریعے بزرگ امارتیوں کو محبت و احترام کا احساس دلانے کے لیے تحائف دیے گئے اور ان کے لیے ای اسکرینوں کا احتمام کیا گیا تاکہ وہ اپنے پیاروں سے بات کر سکیں۔
اس موقع پرایم او سی ڈی میں فیملی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر عالیہ ال جوکر نے کہا ، "سینئر اماراتی قوم کی تعمیر میں بنیاد کا قردار ادا کرتے ہیں۔ اس کمیونٹی کے ہر فرد کا فرض ہے کہ ہمارے لیے جو کچھ انہوں نے کیا ہم ان کے لیے کریں”۔
"ہماری عید کی خوشی آپ ہیں” کے عنوان سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت سینیئر امارتی سنٹر اجمان، دبئی ہیلتھ اتھارٹٰی میں قائم دبئی سینیئر اماراتی سنٹر اور شارجہ سوشل سروس ڈیپارٹمنٹ میں قائم سینیئرز ہوم میں بزرگ شہریوں کو تحفے دیے گے۔
Source: Khaleej Times







