خلیج اردو: نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والی دنیا کی سب سے موثرٹیکنالوجی سورسنگ اور نیٹ ورکنگ ایونٹ GITEX GLOBAL x Ai Everything کے 41 ویں ایڈیشن کا دورہ کیا۔ شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم بھی شیخ محمد کے ساتھ کے ہمراہ تھے۔ عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ میں 140 سے زائد ممالک کے 3500 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں۔ شیخ محمد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی متحدہ عرب امارات کی پائیدار ترقی کے لیے کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے ہر شعبے کی صلاحیت کو کھولنے اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے جدید ٹیکنالوجی حل اپنانا قوم کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 50 سالوں میں متحدہ عرب امارات اپنی قیادت کو آگے بڑھانا چاہتا ہے اور عالمی ڈیجیٹل ماحول میں پیش رفت کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہم اس شعبے میں اپنی ترقی کو تیز کرنے کے لیے عالمی کمپنیوں کے ساتھ نئی شراکت داری بنانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مستقبل کے لیے ایک واضح وژن ہے اور ہم اپنی خواہشات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں میں ثابت قدم ہیں۔ ہماری ترقی ہمارے ملک کے ٹیلنٹ اور عالمی اشتراک سے ہو گی جو کہ متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بہترین مہارت لے کر آئے گی۔ شیخ محمد کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر اتھارٹی (DWTCA) کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری نے ایونٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے دبئی میں منعقد ہونے والے مختلف ایونٹس اور تجارتی شوز کی تنظیم کے پیچھے ٹیموں کی کوششوں اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو سراہا جس نے امارات کو عالمی کاروباری برادری کا اعتماد حاصل کرنے میں مدد دی ہے۔ شیخ محمد نے GITEX GLOBAL x Ai Everything میں متعدد پویلینز کا دورہ کیا جہاں انہیں عالمی ایونٹ میں دکھائے جانے والے جدید ٹیکنالوجی حل اور ڈیجیٹل مصنوعات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ GITEX GLOBAL x Ai Everything کے 41 ویں ایڈیشن میں دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں شریک ہیں جن میں مائیکروسافٹ، انٹیل، ہواوے ، ڈل ٹیکنالوجیز، آوایا، سسکو، ایرکسن ، ایمیزون ویب سروسز، HP ، ہنی ویل ، لینووو اور ریڈ ہیٹ شامل ہیں
2 منٹ