خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی ’50 ویں سالگرہ’ کی مناسبت سے وزارت رواداری و بقائے باہمی "زاید رواداری ٹریل”منصوبے کے پہلے ایڈیشن کو جمعہ کوابوظہبی کے ام الامارت پارک میں لانچ کرے گی۔ متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آلنھیان کی وراثت سے سامنے آنے والےکمیونٹی پر مبنی اس اقدام کا مقصد لوگوں میں احساسات کو جلا بخشنا اور رواداری اور بقائے باہمی ، ہم آہنگی اور سیکھنے کی اقدار کوفروغ دینا ہے۔ "زاید رواداری ٹریل” کااقدام ملک گیر راستے پر مبنی ہے جو ساتوں امارات سے گزرتا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح ورثے ، تاریخ اور اقدار کو مشترکہ عقیدے میں پرو کر متنوع انسانی معاشروں میں اجتماعیت کیسے ترقی اور استحکام کے لیے ایک مثبت اور تخلیقی قوت بن سکتی ہے۔ اس ٹریل کے راستے میں آنے والی ملک کے تاریخی مقامات رواداری ، پرامن بقائے باہمی ، ہمدردی ، افہام و تفہیم ، ورثہ اور ثقافت کے حوالے سے قومی اقدار کی حامل قابل فخر علامات ہیں جن میں قصر الحسن ، بانی کی یادگار ، ام الامارت پارک ،مسجد مريم أم المسيح، ایکسپو 2020 دبئی اور بہت سے دیگر مقامات شامل ہیں۔ اس اقدام کے آغاز پر ، وزارت نے کہا کہ "زاید رواداری ٹریل” رواداری ، بقائے باہمی اور امن کی اقدار پر اماراتی معاشرے کے اس یقین کا اظہار ہے کہ یہ اقدار ترقی ،پیشرفت، ثقافتی فروغ، بہبود اور ہم آہنگی کی بنیاد ہیں۔وزارت شیخ زاید مرحوم کی وراثت کو منانے کے لیے ساتوں امارات پر محیط اس سالانہ پروگرام کے لئے اکتوبر سےآغاز کرے گی۔ زاید رواداری ٹریل کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کے موقع پر اس اقدام کی اسٹریٹجک پارٹنر ،گھڑ سوار کمیونٹی، رائڈ فار لائف کے ذریعے اس کو ٹریس کیا جائے گا۔رائیڈ فار لائف نے وزارت کے ساتھ آفاقی زندگی کے سات اسباب، رواداری و بقائے باہمی ، صحت و فلاح ، پرعزم افراد ، ماحولیات ، ثقافت و ورثہ ، کمیونٹی کی ترقی ، اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفہیم کو فروغ دیا ہے۔
1 منٹ