خلیجی خبریںعالمی خبریں

عمان میں ہولناک ٹریفک حادثہ: 3 اماراتیوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

خلیج اردو
ظفار، عمان — عمان کے صوبہ ظفار میں سلطان سعید بن تیمور روڈ پر آج صبح 7 بجے ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ عمان پولیس کے مطابق حادثے میں تین گاڑیاں ملوث تھیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں دو عمانی اور تین اماراتی شہری شامل ہیں، جب کہ زخمی ہونے والوں میں دو عمانی اور نو اماراتی شامل ہیں، جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کی فضائی شاخ نے جاں بحق افراد کی لاشیں تھمریت اسپتال منتقل کیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمان کے ازکی گورنریٹ کے الرسئیس علاقے میں بچوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں ڈرائیور سمیت تین بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button