خلیج اردو: پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے تیل فراہمی کی سہولت میں اضافےکی درخواست کی تھی جس بناء پر پاکستان کو اس سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب سے اب 1.2 ارب ڈالرکے بجائے 3.6 ارب ڈالرکی سہولت ملنے کا امکان ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرکا پیکج دیا تھا جس میں 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی۔