خلیج اردو
دبئی:دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی نے اپنے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ گرمیوں کے دوران گھروں سے نکلنے اور سفر کرنے سے پہلے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔
اتھارٹی نے ذہن نشین کھنے کے لیے کچھ تجاویز بھی فراہم کی ہیں جس میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں۔
لائٹس بند رکھیں۔
برقی آلات اور الیکٹرانکس کو ان پلگ کریں۔
باغات اور باڑ یا ذرعی جگہوں پر کسی بھی فلڈ لائٹس کے لیے ٹائمر استعمال کریں۔
پانی کی سپلائی بند کر دیں۔
اتھارٹی کے مطابق پانی کے کنکشن چیک کرنے کے لیے ایک ماہر ٹیکنیشن کا استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی لیکیج نہ ہو۔
مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے فضلہ کو کم کرنے اور پراپرٹی کی حفاظت اور قدرتی وسائل کی حفاظت میں مدد ملے گی۔
Source: Khaleej Times