خلیج اردو: خلیجی ممالک کے حالیہ دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو ملنے والے 350؍ ملین روپے کے تحائف انہوں نے توشہ خانے میں جمع کرا دیے ہیں۔ ان تحائف میں 2؍ گھڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت 270؍ ملین روپے ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ یہ تحائف وزیراعظم ہائوس میں عوام کو دکھانے کیلئے مستقل نمائش میں پیش کیے جائیں اور ان کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں