خلیجی خبریںعالمی خبریں

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو بنا اجازت 12ممالک کے سفر سے روکدیا

خلیج اردو: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے لیےاور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لیے بغیر 12 ممالک کے سفر سے روکدیا ، ان ممالک میں لیبیا، یمن ، لبنان، ترکی ، ارمینیا ، افغانستان، شام ، ایران، صومالیہ ، بیلاروس، کانگو اور وینزویلا شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے یہ ہدایت نامہ سوشل میڈیا پر شیئرکیا اور خبردار کیا کہ جانے سے پہلے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لیں، یہ ہدایات سیکیورٹی صورتحال ، عدم استحکام اور کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں، سعودی شہری جو ان ممالک کے علاوہ کسی جگہ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمدیقینی بنائیں اور ایسے علاقوں سے دور رہیں جو وائرس سے محفوظ نہیں۔وزارت نے شہریوں کو ان ممالک میں سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جہاں کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا یا پھر نئی قسم کے وائرس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں ۔ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی خبریں سامنے آئیں اور جلد ہی درجنوں ممالک میں پہنچنے کی اطلاعات آئیں ، نئی قسم کا وائرس پہلے سے موجود وائرس سے سترگنا تیزی سے پھیلتا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button