
خلیج اردو: سعودی عرب کے ڈویلپر دار الارکان نے یورپی پراجیکٹس کے حصول میں اپنی جگہ بنا لی اور بوسنیا اور ہرزیگوینا میں ایک 500،000 مربع میٹر رقبہ پر محیط اعلی درجے کے طبقے کیلئے منصوبے کا آغاز کردیا، ۔ یہ جنگل کے اندر واقع اور دارالحکومت سرائیوو سے 30 منٹ کی دوری پر ہوگا۔ جبکہ اس منصوبہ کی تعمیر کا آغاز 2021 کے اوائل میں ہوگا۔
چیئرمین ، یوسف بن عبد اللہ الشلاش نے کہا: کمپنی نے منصوبے کے لئے میونسپل اور وفاقی منظوری حاصل کرلی ہے ، جو ملک کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ منصوبہ ہوگا۔ "بوسنیا اور ہرزیگوینا ایک ثقافتی منزل ہے جس میں ایک مستند تاریخ ، روایات اور ایک حیرت انگیز قدرتی ماحول ہے۔یہ ملک مقبولیت کیطرف بڑھ رہا ہے ، لہذا یہ ان افراد کیلئے سنہری موقع ہے جو ملک میں ترقی پذیر لگژری سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔
"یہ ان لوگوں کے لئے ایک حیرت انگیز پناہ گاہ ہو گی جو آسائش کی سہولیات اور سروسز سے بھرپور نجی ، گھر جیسے ماحول میں آرام کے خواہاں ہیں۔”
*سرمایہ کاری کیلئے بطور مقناطیس*
وسطی یورپ کو متحدہ عرب امارات اور خلیجی ڈویلپروں کی طرف سے بہت زیادہ توجہ ملی ہے، جسطرح ابوظہبی مالیاتی گروپ نے مونٹینیگرو میں ایک منصوبے میں تعاون کیا۔







