خلیجی خبریں

سعودی عرب میں عید کی دن حادثے نے خوشی غم میں تبدیل کردی

ماں اور بیٹی جانبخق افسردہ شخص کی وڈیو وائرل ہوگئی

(خلیج اردو ) سعودی عرب میں عید کے دن حادثہ ۔ عید کی خوشی غم میں تبدیل ہوگئی ۔ سعودی عرب میں ایک شخص کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔جس میں وہ بیان کرتا ہے کہ عید کے دن وہ گاڑی میں سوار تھے اور اسکا بیٹا گاڑی چلا رہا تھا کہ گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کی وجہ سے اسکی بیوئی اور بیٹی جانبخق ہوگئی جبکہ وہ خود اور بیٹے زخمی ہوگئے ۔

عبداللہ آل اشری نامی شخص نے بیان جاری کیا ہے کہ وہ گاڑی میں کنگ فیصل روڈ پر سفر کررہے تھے مگر سڑک کی ناقص نوعیت کی وجہ سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سے اسکی 41 سالہ بیوئی اور 19 سالہ بیٹی جانبخق ہوگئی ۔ عبداللہ نے مزید کہا کہ سڑک کی خراب خالات کے بارے متعدد بار میونسپلٹی کو آگاہ کیا گیا تھا مگر سڑک کی مرمت کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔

ادھر جدہ میونسپلٹی کے میڈیا نمائندہ محمد آل بقمی نے افسوس کے ساتھ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اس حادثے پر بہت افسوس ہوا اور اللہ تعالی مرنے والوں کو مغفرت نصیب کریں ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button