خلیجی خبریں

سعودی عرب میں اسمانی بجلی گرنے سے ایک پاکستانی زخمی

زخمی ہونے والے شخص کو سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے

سعودی میڈیا  کے مطابق یہ واقعہ  منگل کے روز لبنان کے سرحد کے قریب  نجران کے کنگ فہد پارک  میں پیش ایا ہے

نجران میں ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے میڈیا ترجمان میجر عبدالخالق بن علی القحطانی کے مطابق نجران سول ڈیفنس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد کے بعد متاثرہ  شخص کو مذید طبی امداد کے لیے  ہسپتال منتقل کیاگیا

ترجمان کے مطابق جائے حادثہ کو سول ڈیفنس کے ٹیموں نے عارضی طور پر  بند کیا تا کہ وہاں  مذید کوئی ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہو

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button