خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

نیدر لینڈز کے بادشاہ اور ملکہ ایکسپو 2020 دبئی میں اپنے ملک کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے

خلیج اردو: نیدر لینڈز کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسیما 3 نومبر کو ملک کے قومی دن کے موقع پر ایکسپو 2020 دبئی میں اپنے ملک کے پویلین کی باضابطہ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔قومی دن کی سرکاری تقریب الوصل پلازہ میں ہوگی۔ بادشاہ الیگزینڈر اور ملکہ میکسیما کے ساتھ وزیر برائے خارجہ تجارت و ترقی، ٹام ڈی بروجن بھی ہوں گے، پائیدار شہری ترقی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے دورہ پر آںے والے ایک تجارتی مشن کی قیادت کریں گے۔ پانی، پائیدار توانائی، خوراک، شہری ترقی اور لاجسٹکس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 50 ڈچ کمپنیاں تجارتی مشن میں شامل ہوں گی۔ ڈی بروجن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اس قدر زیاہ ڈچ کاروباری ادارے یہان ترقی کے مواقع دیکھنے کے لئے آرہے ہیں۔ان شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور خلیجی خطے میں پائیدار سلیوشنز کی بہت زیادہ طلب ہے،ہماری کمپنیوں کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ ایکسپو 2020 دبئی اور نیدرلینڈز پویلین انھیں نمائش کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے نیدرلینڈز انٹرپرائز ایجنسی (آر وی او) کو تجارتی مشن تشکیل دینے کا کہا ہے۔ کنفیڈریشن آف نیدرلینڈز انڈسٹری اینڈ ایمپلائرز کے صدر انگرڈتھیجسن اس مشن کے سرکردہ بزنس نمائندہ ہیں۔ یہ مشن ایکسپو 2020 دبئی کے دوران نیدرلینڈز پویلین کے چھ ماہ کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے۔اس میں مخصوص عنوانات کے تحت کئی ایک ہفتے ہیں جس کے دوران ڈچ کاروباری اور نمایاں شعبوں کے دیگر ادارے خلیجی خطے اور اس سے باہر کے شراکت داروں کے ساتھ اپنے رابطوں کو بڑھا سکتے ہیں۔ ان موضوعات میں پانی، توانائی، تحفظ خوراک ، آب و ہوا اورحفظان صحت شامل ہیں۔ تجارتی مشن کی تیاری اور قومی دن کی تقریب کے موقع پر نیدرلینڈز کا پویلین 2 اور 3 نومبر کو ایکسپو کے شرکا کے لیے بند رہے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button