خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر سب سے زیادہ افکارکے حامل معاشروں میں شمار ہوتا ہے۔

خلیج اردو: جمعرات کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کو دنیا کے سب سے زیادہ سوچنے والے معاشروں میں شمار کیا گیا ہے۔

50 ممالک پر محیط یہ مطالعہ دنیا بھر کے ممالک کے لوگوں میں ایک دوسرے اور اپنے ساتھیوں کے لیے احترام اور ہمدردی کی سطح کو درجہ بندی کرنے کے لیے مختلف عوامل کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ مطالعہ بہت سے پہلوؤں جیسے کہ چیریٹی، بین الاقوامی عطیات، ہمدردی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم سماجی نقل و حرکت، صنفی مساوات، خاندان کی طرف سے بزرگوں کی مدد اور دیگر تین اہم اشاریہ فلانتھراپی، مساوات اور خاندانی اطوار و معاملات کا احاطہ کرتا ہے ۔

mypostcard.com کے مطالعے کے مطابق، متحدہ عرب امارات کو عالمی سطح پر 25 ویں سب سے زیادہ سوچنے والا، افکار رکھنے والا معاشرہ قرار دیا گیا ہے۔

ایمریٹس کو بہت سے ذیلی اشاریہ جات جیسے کہ سماجی نقل و حرکت (پہلا)، خاندان کی طرف سے بزرگوں کی مدد (دوسرا)، ہمدردی (آٹھویں)، بین الاقوامی عطیات (11ویں) اور خیراتی (12ویں) پریہ اعلیٰ درجہ دیا گیا ہے ۔

سعودی عرب (36 واں) خطے کا واحد ملک ہے جو انڈیکس میں درج ہے۔ دنیا میں پہلے نمبر پر آنے والی، شاہی خاندان کی جانب سے بزرگوں کی مدد اور ریاست کی جانب سے بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سوچ رکھنے والے کے طور پر سامنے آتی ہے۔

عالمی سطح پر، نیدرلینڈ، کینیڈا، فن لینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سویڈن، جرمنی، آئس لینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ سمیت مغربی ممالک mypostcard.com کے ذریعہ جاری کردہ "The Most Thoughful Societies Index 2021 میں سرفہرست ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button