پاکستانی خبریں

پاکستان میں پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتیں مقرر

خلیج اردو
پیٹرول ایک روپیہ سستا، ڈیزل 2 روپے مہنگا، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت ایک روپیہ کمی کے بعد 322 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت دو روپے اضافے کے بعد 357 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے شہریوں اور ٹرانسپورٹ شعبے کے اخراجات پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مال برداری اور مختلف ٹرانسپورٹ خدمات کے اخراجات کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button