
خلیج اردو
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی باغیوں کے تین میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔ میزائل حملوں کا ہدف ریاض تھا، تاہم سعودی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ نقصان سے بچا لیا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے علاقے جازان میں ممکنہ خطرے سے متعلق وارننگ جاری ہونے کے صرف چار منٹ بعد حکام نے اعلان کیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔ ابتدائی انتباہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شہریوں کو بتایا گیا کہ اب فوری خطرہ موجود نہیں۔





