پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر کے خلاف مہم کیس میں وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد کردی

خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر کے خلاف مہم کیس میں وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد کردی،، دوبارہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ مہم کا آغاز کرنے والے لوگوں کیخلاف تحقیقات کریں۔

 

جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم اور فیملی کا ڈیٹا لیک ہونے پر توہین عدالت کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد کردی، عدالت نے دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ آئی ایس آئی سے بہت بہتر ہے۔ ایف آئی نے کہا کہ 16 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس پر اٹارنی جنرل نے کہا ایف آئی اے تفتیشی ایجنسی ہے وہ اس حوالے سے بہتر معاونت کرسکتی ہے

 

اس پر جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیئے کہ آپ کہہ رہے ہیں پرائم انٹیلی جنس ایجنسی کی ایف آئی اے سے کم صلاحیت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button