پاکستانی خبریں

آرمی چیف  نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کراچی پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی

خلیج اردو

راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف کراچی پولیس ہیڈکوارٹرز  میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کے بعد فوری طور پر حملے کی جگہ پہنچے،،، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی حکام نے آرمی چیف کو واقعہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔  اس موقع پر سپہ سالار کاکہناتھاکہ کوئی بھی قوم صرف براہ راست آپریشنز سے ایسے چیلنجز پر قابو نہیں پا سکتی حتمی کامیابی  کیلئے  باہمی اعتماد، عوامی رائے اور تمام شراکت داروں کے مابین ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

 

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس آپریشنز ملک بھر میں واضح کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں،  پاکستانیوں نے ہمیشہ ہر قسم کی  دہشت گردی اور  انتہا پسندی کو مسترد کیا، ہم متحد ہو کر مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئے  اس خطرے پر مکمل قابو پائیں گے۔

 

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی سندھ نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور انکے بلند حوصلے اور جذبے کو سلام پیش کیا، اس سے قبل کورکمانڈر کراچی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button