خلیج اردو: مسافر کی جان بچانے کے لئے دبئی سے ڈھاکا جانیوالی غیر ملکی ایئر لائنز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ،دل کا دورہ پڑنے پر بنگلہ دیش کے مسافر کی طبعیت خراب ہوئی تاہم مسافر کو بچایا نہ جاسکا۔سی اے اے ذرائع کے مطابق دبئی سے ڈھاکا جانیوالی غیر ملکی ایئرلائنز کی پرواز میں ایک مسافر کی طبعیت خراب ہوئی جس کے باعث کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔جس پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی اور مسافر کیلئے ڈاکٹرز اور ایمبولینس کا بھی انتظام کیا گیا تاہم لینڈنگ کے دوران ہی مسافر انتقال کرگیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ڈاکٹرز نے مسافر کی جانچ کی اور بتایا کہ متوفی کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث اس کا انتقال ہوگیا۔ مسافر کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، نام شاب شیخ اور عمر 48 برس تھی۔
1 منٹ